حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما
راؤ نے آج کہا کہ بہت جلد حیدرآباد میں صد فیصد وائی فائی کی سہولت کو
یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حیدرآباد کے
8کیلو میٹر احاطہ
میں وائی فائی کی سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹلیکام کمپنیز کو وائی
فائی کی سہولت کی فراہمی کے معاملہ میں سخت کامپٹیشن چل رہا ہے۔ انہوں نے
کہا کہ بھدراچلم پیپر مل کو آئی ٹی سی کمپنی وسعت دیگی۔